امریکہ منظور، افغان وفد نامنظور طالبان کا انوکھا انداز
طالبان کی جانب سے افغان وفد سے ملاقات سے انکار پر افغان حکومت نے طالبان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت نے اپنے شہریوں کے مطالبے اور قومی اتفاق رائے پر مثبت جواب دیالیکن بد قسمتی سے مخالف سمت سے براہ راست مذاکرات ممکن نہیں ہوسکے ۔
سعودی، اماراتی اور امریکی نمائندوں نے بھی طالبان کے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان حکومت امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور افغانستان کی فورسز شہریوں کے دفاع کیلئے تیار ہیں ۔
واضح رہے کہ ابو ظبی میں افغان حکومتی نمائندوں سے طالبان کی جانب سے ملاقات سے انکار کرنے پر افغان حکومت نے طالبان پر کڑی تنقید کرتے ہوئےکہا کہ طالبان نے ایسا رویہ اختیار کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن نہیں چاہتے اور جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔