Dec ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات نے کھول دیا دمشق میں اپنا سفارت خانہ

متحدہ عرب امارات 7 سال بعد خانہ جنگی سے تباہ حال ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  2011 میں  شامی تنازع کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے دمشق میں بند کیا گیا اماراتی سفارت خانہ ایک بار پھر سے کھولنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

شامی حکومت کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اماراتی سفارت خانہ کھلنے کا بعض عرب ممالک کی جانب سے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے۔

سفارت خانہ کھولنے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات نے کوئی تبصرہ یا  باضابطہ بیان جاری نہیں کیا تاہم شامی وزارت اطلاعات کی جانب سے صحافیوں کو سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے سے متعلق منعقدہ تقریب کی کوریج کے دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے جب کہ سوڈان کے صدر وہ پہلے افریقی عرب ملک کے صدر تھے جنہوں نے شامی جنگ کے آغاز کے 7 سال بعد دمشق کا دورہ کیا تھا۔

ٹیگس