یو اے ای اور بحرین نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے، شام میں سفارت خانے کھولنے کا اعلان
Dec ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
سات سال کے بعد متحدہ عرب امارات اور بحرین نے شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے جانے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کے تحفظ کے لیے عرب دنیا کے کردار کا آئینہ دار ہے۔
ادھر حکومت بحرین نے یو ٹرن لیتے ہوئے شام میں اپنی سفارتی سرگرمیاں پھر سے شروع کرنے اور سفارت خانہ کھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات، ایسے عرب ممالک ہیں جو شام میں صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کے خاتمے اور اس ملک پر مسلح دہشت گرد گروہوں کے تسلط کی حمایت کرتے رہے ہیں۔