اقوام متحدہ سے آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ
Jan ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
محمود عباس نے اقوام متحدہ سے آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے جی 77 گروپ کی سربراہی منتقل کرنے سے متعلق ایک تقریب میں اقوام متحدہ سے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینی علاقوں پر قبضے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں ترقیاتی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل فلسطینی سرزمین پر قبضہ کرکے انہیں اپنی نوآبادی میں تبدیل کررہا ہے جس سے خطے میں لوگوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے بیت المقدس کو فلسطین کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کیے جانے اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے پرامن حل پرتاکید کی۔