Feb ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ماسکو امن مذاکرات پرافغان صدر کی نکتہ چینی

طالبان اور افغان رہنماؤں نے روس میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے حامی بھر لی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان اور سابق افغان صدر حامد کرزئی سمیت دیگر افغان رہنماؤں کے درمیان امن مذاکرات ماسکو میں ہوں گے۔ فریقین نے 2 روزہ امن مذاکرات میں شرکت کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ادھرافغان صدر اشرف غنی نے ماسکو میں ہونے والے امن مذاکرات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طالبان افغانستان کے حقیقی نمائندوں سے ملاقات سے انکاری ہو کر غیر جمہوری قوتیں ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔

صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ افغان عوام ایسے کسی امن مذاکرات کو نہیں مانیں گے جس میں ان کے حقیقی نمائندے شریک نہ ہوں۔ سابق صدر حامد کرزئی کو کابل حکومت کے نمائندے کی شرکت کے بغیر مذاکرات میں حصہ نہیں لینا چاہیئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل قطر اور سعودی عرب میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے۔

 

ٹیگس