ایران و پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب میں ایران گیا تو مجھے سپریم لیڈر سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں.
انہوں نے کہا کہ جب وہ وزیر داخلہ تھے تو پاکستان کے ایران کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات تھے کہ ہم نے بارہا ایران کا دورہ کیا.
رحمان ملک کا مزید کہناتھا کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی عقلمندی نہیں ہے.
سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ عام طور پر عالمی معاہدوں کو اس طرح سے نقصان نہیں پہنچایا جاتا جس طرح امریکہ نے ایران جوہری معاہدے کو نقصان پہنچایا.
انہوں نے پاک ایران سرحدی صورتحال پر کہا کہ جب وہ وزیر داخلہ تھے تو انہوں نے اس مسئلے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی تھی اور انہوں نے خود کئی دفعہ مشترکہ سرحدی علاقوں کا دورہ کیا.
رحمان ملک نے پاک و ہند حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ایرانی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتے ۔