دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملے
شمالی صوبے حماہ میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
دمشق میں دفاعی اور فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کارروائی میں شمالی حماہ کے علاقے تل الصخر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
شامی فوج نے جمعے کی رات بھی حماہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کر کے انہیں بھاری نقصان پہنچایا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ دہشت گردوں کی بعض ٹولیاں شام کے صوبے حماہ اور ادلب کے نواحی علاقوں میں اب بھی موجود ہیں جہاں وہ شامی فوج اور عام شہریوں پر حملے کرتی ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹروں نے شام کے صوبے رقہ کے شہر الطبقہ میں اپنے فوجی اتارے ہیں۔ اس سے پہلے امریکہ نے شام سے اپنے فوجی نکالنے کا اعلان کیا تھا تاہم تازہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نے مزید فوجی شام کے مختلف علاقوں میں دوبارہ اتارے ہیں۔