صیہونی وفد کے دورہ بحرین کی منسوخی
Apr ۱۴, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے سیاسی و تجارتی وفد کا دورہ منامہ منسوخ ہو گیا۔
رائٹرز کے مطابق منامہ کی بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس کے سربراہ جناتھن اورٹمائز نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ بحرین نے اسرائیل کے وفد کا استقبال کئے جانے کی بات کہی تھی اس وفد نے اتوار کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسرائیلی وفد کی جانب سے یہ فیصلہ، بحرین کی پارلیمان کی جانب سے اسرائیلی وفد کی شرکت کی مذمت کئے جانے کے بعد کیا گیا۔
اس سے قبل بحرینی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ منامہ کانفرنس میں اسرائیل کے وزیر اقتصاد کی سربراہی میں اسرائیل کا ایک پینتالیس رکنی وفد، شرکت کرے گا۔