Apr ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران اور عراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط

ایران اور عراق نے صحت کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔۔

تعاون کی اس یادداشت پر دستخط کی تقریب  عراق کے دارالحکومت بغداد میں منقعد ہوئی  جس میں ایران کے وزیرصحت اور عراق کے اعلی تعلیم کے وزیر بھی موجود تھے۔ایران کے وزیرصحت نے اس موقع پربتایا کہ اس وقت آٹھ سو پچپن عراقی طلبا ایران کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کی اس یادداشت کے تحت ایران اور عراق کے درمیان  تعلیمی اور تحقیقی میدانوں میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔عراق کے وزیراعلی تعلیم قصی السھیل نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ برسوں کے دوران صحت اور میڈیکل سائنس کے شعبے میں نمایاں ترقی ہے اور ہم اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

ٹیگس