شام: ادلب، حماہ اور حلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی
شامی فوج نے ادلب، حماہ اور حلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور ان کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔
نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ حماہ میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے حماہ کے اطراف میں سہل الغاب علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ جبکہ ادلب اور حلب میں بھی ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام پر یلغار کے ساتھ شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا لیکن شامی فوج، عوام اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کے تعاون منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مبصرین کے مشوروں سے شام میں داعش کی کمر توڑ کر رکھ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی یا تو شکست کھا چکے ہیں یا نابودی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔