May ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ایران مخالف اقدامات کارگر ثابت نہیں ہوں گے، روس

کرملین ہاؤس کے ترجمان نے روسی صدر پوتن کے مواقف کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران کے خلاف امریکی دباؤ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

دیمتری پسکوف نے منگل کے روز ایٹمی معاہدے سے متعلق صورت حال کے بارے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے مواقف کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران پر امریکی دباؤ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
انھوں نے کہا کہ روس اور یورپی ممالک ایٹمی معاہدے کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ روسی صدر اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر گفتگو ہو گی جن میں ایران، شام، وینزوئیلا اور شمالی کوریا شامل ہیں۔

ٹیگس