سعودی عرب کی جارحیت اور یمنی فورسز کے ڈرون حملے + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i349135-سعودی_عرب_کی_جارحیت_اور_یمنی_فورسز_کے_ڈرون_حملے_ویڈیو
یمنی فوج نے ساحلی علاقے یَنبُع کے قریب سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرون طیاروں سے شدید حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran

یمنی فوج نے ساحلی علاقے یَنبُع کے قریب سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرون طیاروں سے شدید حملہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر تیل خالد الفالح نے کہا ہے کہ یَنبُع سے الشرقیہ کے درمیان پائپ لائن کے ذریعے تیل کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ یمنی فوج کے سات ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے اندر تیل اور دیگر صنعتی تنصیبات کو حملوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں کے جواب میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اہم ٹھکانوں پر 7 ڈرون سے کاروائی کی ۔

فوجی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ جب تک یمن کا محاصرے جاری رہے گا، یمنی فورسز اس طرح کی مزید کاروائیوں کے لئے تیار ہیں۔