Jun ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  •   ایران خطے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کر سکتا ہے، قطر

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران خطے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

 اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے چار عرب ملکوں کی جانب سے قطر کے محاصرے کے دوران دنیا کے ساتھ رابطے کے لیے ایران ہی ہمارا واحد سہارا تھا۔
خطے کے حوالے سے سعودی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مکہ میں بیک وقت تین سربراہی اجلاس بلانے کا سعودی مقصد ایران کے خلاف سیاس پلیٹ فارم تیار کرنا تھا۔
 انہوں نے کہا کہ مکہ اجلاسوں کے دوران خطے کی مشکلات کے حل کے لیے متفقہ کوششوں پر توجہ مرکوز ہونا چاہیے تھی لیکن بات بیانات سے آگے نہ بڑھ سکی اور اس پر تمام فریقوں میں اتفاق رائے کا فقدان تھا۔
 قطر کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ مکہ اجلاس کے بیانات بھی تمام ملکوں کے مشورے سے تیار نہیں کیے گئے بلکہ پہلے سے تیار کر لیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مکہ اجلاس کے بیانات میں بعض ایسی شقیں موجود ہیں جو قطر کی پالیسیوں کے منافی ہیں اور ہم نے اس حوالے سے اپنا موقف کھل کا بیان کر دیا ہے۔

ٹیگس