Jun ۲۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں فلسطینیوں کا مظاہرہ

فلسطینیوں نے اپنی سرزمین پر غاصبانہ قبضے اور صیہونی آبادکاری کا عمل جاری رہنے کے خلاف غرب اردن میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔

رام اللہ کے مغرب میں واقع جبل رئیسان اور اسی طرح بیت لحم کے مضافات میں واقع کفرقدوم، نعلّین اور معصرہ میں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے بحرین اجلاس کی میزبانی کے لئے آل خلیفہ حکومت کی سازش پر بھی اپنی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اس کانفرنس میں عرب حکمرانوں کی شرکت کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں کے قومی حقوق کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

بحرین اجلاس، پچّیس اور چھبّیس جون کو منامہ میں ہونے والا ہے جس میں سینچری ڈیل منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تمام فلسطینیوں نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کی سازش کے ساتھ منامہ اجلاس کے انعقاد پر فلسطینیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ٹیگس