عراق میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر حشدالشعبی کا حملہ
Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے صوبے دیالہ میں واقع حمرین نامی پہاڑوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے خفیہ ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے اس حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو کئے۔
عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو ملنے والی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملتے ہی دہشت گردانہ کارروائیاں کر دیتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی اس ملک کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی ہدایات پر، اس وقت تشکیل پائی تھی جب داعشی دہشت گردوں نے عراق کے مختلف علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا اور پھر حکومت نے اس فورس کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کر لیا۔