Aug ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • عراق: صلاح الدین اور سلیمانیہ میں داعشی دہشت گردوں کا حملہ

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صلاح الدین اور سلیمانیہ صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کے دو حملوں میں کم از کم دس افراد جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہو گئے۔

داعش دہشت گرد گروہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین میں عراق کی سیکورٹی فورس اور سلیمانیہ میں کرد فورس کے خلاف حملے کئے گئے ہیں۔عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دو ہزار سترہ میں دہشت گردوں کو شکست دے دی ہے تاہم عراق کے بعض علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کر دیتے ہیں۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر میشل بیشلیٹ نے گذشتہ مہینے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کہا تھا کہ عراق و شام میں پچپن ہزار دہشت گرد موجود ہیں۔ واضح رہے کہ عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد امریکی فوجی داعشی دہشت گردوں کو تربیت دے کر ان دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں ان دہشت گردوں کو تعینات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس