داعشی دہشت گردوں کی دراندازی کے سدباب کی غرض سے عراق میں ہائی الرٹ
عراق میں شام سے داعشی دہشت گردوں کی دراندازی کے سدباب کی غرض سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کے سیاست دانوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ داعشی عناصر کو شام سے عراق میں داخل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تا کہ بغداد کی سلامتی کو متاثر کر سکے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان "صباح النعمان" نے بتایا ہے کہ عراق کی حدود کی حفاظت، بالخصوص شام کی سرحدوں کا تحفظ، بغداد کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق اور شام کی 600 کلومیٹر طویل سرحد پر کنکریٹ کی دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں اور اب تک 80 فی صد منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔
دوسری جانب عراق کے رکن پارلیمان مختار الموسوی نے عراق اور شام کی سرحدوں پر سیکورٹی میں رخنہ اندازی کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل، مورچے مستحکم اور الیکٹرانک نگرانی کو اتنا مضبوط ہوجانا چاہیے کہ کوئی بھی داعشی دہشت گرد ملک میں داخل نہ ہوسکے۔
مختار الموسوی نے المعلومہ نیوز ایجنسی سے کہا کہ شام میں جولانی اور کرد ڈیموکریٹک فورس (قسد) کے درمیان کشیدگی عراق کے لیے سنجیدہ خطرہ پیدا کرسکتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے کہا کہ مذکورہ صورت حال کا فائدہ امریکہ اٹھائے گا اور یہ کہ پچھلی بار امریکہ نے عراق سے اپنی افواج باہر نکالنے کے بعد فوراً عراق میں داعشی دہشت گردوں کو داخل کرا دیا تھا۔