داعش دہشت گرد عناصر کی عراقی جیلوں میں منتقلی، عراق اور علاقے کی سلامتی کے پیش نظر کی جا رہی ہے: محمد شیاع السودانی
عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد عناصر کی عراقی جیلوں میں عارضی منتقلی، عراق کی قومی اور علاقے کی سلامتی کے پیش نظر کی جا رہی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کے وزیر اعظم نے آج اقوام متحدہ کے معاون سیکریٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ اتول کہاری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد عناصر کی عراقی جیلوں میں عارضی منتقلی، عراق کی قومی اور علاقے کی سلامتی کے پیش نظر کی جا رہی ہے۔
انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ عراق نے ذمہ داری کے ساتھ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے صحیح راہ حل فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا اور متعلقہ ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے شہریوں کو داعش گروہ سے نکال کر انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
بغداد الیوم کے مطابق اس ملاقات میں عراقی وزیر اعظم نے اپنے عوام کو در پیش مختلف چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کیلئےاقوام متحدہ کے اہم کردار کی قدردانی کرتے ہوئے عراق میں اقوام متحدہ کے تمام اداروں اور ترقیاتی پروگراموں میں تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔