Jan ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکا نے عین الاسد اڈے کو کیوں کیا خالی؟ حقیقت اب آئی سامنے، داعش کے دہشت گرد عراق منتقل ہونا شروع، آخر ٹرمپ کا کیا ہے منصوبہ؟

عراقی سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کے دوسرے گروہ کو شام کی جیلوں سے عراق منتقل کر دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق، ایک عراقی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ یہ منتقلی آج بروز جمعہ امریکی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق منتقل کیے گئے داعش عناصر کو امریکی حکام کی جانب سے عراقی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ان افراد میں یورپی، ایشیائی اور عرب ممالک کے شہری شامل ہیں۔

سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ ان داعش عناصر کو عراق کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا، جن میں سلیمانیہ کی سوسہ جیل، صوبہ ذی قار کی الحوت جیل اور بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع کروبر جیل شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو مختلف نوعیت کے سیلوں میں رکھا جائے گا، جن میں داعش کے سرکردہ رہنماؤں کے لیے علیحدہ سیل، عام جنگجوؤں کے لیے مخصوص سیل اور کم خطرناک افراد کے لیے الگ سیل شامل ہوں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ شام سے عراق داعش عناصر کی منتقلی کا عمل آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا اور شام کی جیلوں سے تقریباً سات ہزار داعش قیدیوں کو عراق منتقل کیا جائے گا۔

بعض ذرائع کا ماننا ہے کہ جس بڑی تعداد میں تکفیری دہشت گردوں کو شام سے عراق منتقل کیا جا رہا ہے اس سے اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ امریکا ایک بار پھر ان دہشت گردوں کا بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔ 

ٹیگس