یمنی فوج کا دندان شکن جواب، عدن میں تباہی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i352795-یمنی_فوج_کا_دندان_شکن_جواب_عدن_میں_تباہی
 یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جارح سعودی اتحاد کے آلہ کار عناصر کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مختلف یونٹوں کی مشترکہ کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی یمن کے شہر عدن میں الجلا میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran

 یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جارح سعودی اتحاد کے آلہ کار عناصر کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مختلف یونٹوں کی مشترکہ کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی یمن کے شہر عدن میں الجلا میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے

 یحیی سریع کے بقول یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مختلف یونٹوں کی مشترکہ کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے جن میں متعدد آلہ کار فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

روئٹرز نیوز ایجنسی نے بھی طبی و سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے عدن کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ عدن میں سعودی اتحاد کے تین فوجی ہلاک ہوئے ہیں-