Aug ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لیے نائیجریا میں مظاہرے

نائیجیریا کے عوام نے ایک بار پھر مظاہرہ کرکے اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی اور ان کے لئے علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دارالحکومت ابوجا کی سڑکوں پر ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں پر امن افراد نے شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں آیت اللہ ابراہیم زکزکی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں۔
دوسری جانب آیت اللہ ابراہیم زکزی کے اہل خانہ نے ان خبروں کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے کہ اسلامی تحریک کے بانی کی رہائی کے لیے مظاہروں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
اسلامی تحریک کے بانی کی بیٹی سھیلازکزکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ ابراہیم زکزی کی رہائی تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک کے بانی کی   رہائی کے لیے جاری مظاہروں کو روکنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
اسلامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے دیگر شہروں میں آیت اللہ ابراہیم زکزی کی رہائی کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے جائیں گے۔
قابل ذکرہے کہ اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ سن دوہزار پندرہ سے حکومت نائیجریا کی قید میں ہیں اور جیل کے اندر  ان کی جسمانی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔

ٹیگس