شیخ زکزکی کی رہائی کے عدالتی حکم کے بعد نائیجیریا کے عوام کا جشن
نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی علاج و معالجے کے لئے رہائی سے متعلق عدالتی حکم کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد اس ملک کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر بھرپور جشن منایا۔
نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی، علاج و معالجے کے لئے رہائی سے متعلق عدالتی حکم کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد اس ملک کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر وسیع پیمانے پر جشن منایا۔
نائیجیریا کی عدالت نے پیر کے روز نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج و معالجے کے لئے بیرون ملک بھیجے جانے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سلسلے میں نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ عدالت نے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج و معالجے کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔
نائیجیریا کے اخبار ونگرد کی ویب سائٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کو علاج و معالجے کے لئے ہندوستان جانے کی مشروط طور پر اجازت دی گئی ہے جن میں سے ایک شرط یہ ہے کہ ہندوستان کے ان کے سفر میں نائیجیریا کے سیکورٹی حکام بھی شیخ زکزکی کے ساتھ رہیں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ نائیجیریا کی ریاست کدونا کی عدالت عالیہ نے سنایا ہے۔
نائیجیریا کی ریاست کدونا کی عدالت عالیہ نے اس جات سے اتفاق کیا ہے کہ اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج و معالجے کے لئے بیرون ملک بھیجے جانے کی ضرورت ہے۔
نائیجیریا کی فوج نے دو ہزار پندرہ میں شہر زاریا میں شیخ زکزکی کی رہائشگاہ اور حسینیہ پر حملہ کر دیا تھا جس میں تقریبا ایک ہزار افراد شہید ہو گئے تھے۔
شہید ہونے والوں میں نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کے تین بیٹے بھی شامل ہیں۔
جبکہ نائیجیریا کی فوج نے اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا اور جب سے ہی وہ جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔
نائیجیریا کی عدالت عالیہ نے دسمبر دو ہزار سولہ میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی فوری رہائی کا حکم سناتے ہوئے نائیجیریا کی فوج اور سیکورٹی اداروں کو شیخ زکزکی اور ان کے اہل خانہ کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا تاوان ادا کرنے کا بھی حکم سنایا تھا مگر نائیجیریا کی فوج اور سیکورٹی اداروں نے عدالت عالیہ کے حکم پر کوئی توجہ نہیں دی اور اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کو بدستور قید میں رکھا اور انھیں شدید ایذائیں پہنچائی جاتی رہیں۔
اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت بہت بگڑ چکی ہے اس لئے انھیں فوری طور رہا کئے جانے اور علاج و معالجے کی ضرورت ہے۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک نے بھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ نائیجیریا کی حکومت نے اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کو جیل میں زہر دے دیا ہے اور ان کی جسمانی حالت ابتر ہو گئی ہے۔
دریں اثنا حکومت نائیجیریا نے اسلامی تحریک کے خلاف بندشوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے حال ہی میں اسلامی تحریک کی سرگرمیوں پر پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔