سعودی عرب کے 8 فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i353170-سعودی_عرب_کے_8_فوجی_ہلاک
یمن کے اسنائپروں کے حملے میں سعودی عرب کے 8 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے 8 فوجی ہلاک

یمن کے اسنائپروں کے حملے میں سعودی عرب کے 8 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے اسنائپروں اور عوامی رضا کار فورسز کے حملوں میں  یمن کے مغرب میں واقع سرحدی صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے 8 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ادھر یمنی فوج اور قبائل نے جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق یمن جنگ میں سعودی عرب کو تاریخی شست کا سامنا ہے اور یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔