Sep ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • محرم کا چاند نمودار ، حرم حسینی کا پرچم تبدیل

محرم کا چاند نمودار ہوتے ہی کربلا ئے معلی میں امام حسین علیہ السلام کا روضہ مقدس سیاہ پوش ہوگیا

آج محرم کی پہلی تاریخ ہے اور ایران و عراق سمیت پوری دنیا میں شہدائے کربلا کی عزاداری کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ہرسال ہلال محرم نمودار ہوتے ہی کربلائۓ معلی میں روضہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ الصلوات و السلام کے گنبد پر نصب سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا جاتا ہے ۔کربلائے معلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ اس سال عراق کے مختلف علاقوں، اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے عشرہ محرم کرنے کربلائے معلی پہنچنے والے ، لاکھوں زائرین اور سوگواروں کی موجودگی میں روضہ مبارک کے پرچم کی تبدیلی انجام پائی ۔ اس رپورٹ کے مطابق پرچم کی تبدیلی کے وقت مختلف ملکوں سے آنے والے زائرین نے اس منظر کو دیکھ کر اشک غم بہانے کے ساتھ ہی سینہ زنی اور نوحہ خوانی کا سلسلہ بھی کافی دیر تک جاری رکھا۔اسی کے ساتھ ضریح امام حسین علیہ السلام پر بھی سیاہ چادر چڑھا دی گئی ہے۔ کربلائے معلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں عاشقان حسین عشرہ محرم کے لئے کربلائے معلی پہنچ چکے ہیں

ٹیگس