سعودی جارح فوج پر زلزال بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i354473-سعودی_جارح_فوج_پر_زلزال_بیلسٹک_میزائلوں_سے_حملہ
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی فوج کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • سعودی جارح فوج پر زلزال بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی فوج کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کی جارح فوج کے ٹھکانوں پر تین زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی فورسز نے چند روز قبل سرحدی شہر جیزان پر بھی متعدد میزائلوں سے حملہ کیا اور یمن پر سعودی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا۔