کربلائے معلی میں عالمی یوم علی اصغر + ویڈیوز
عالمی یوم علی اصغر کے پروگرام آج جمعے کو بیک وقت ایران اور دنیا کے 45 ملکوں میں منعقد ہوئے ، ہم یہاں پر کربلا معلی سے بھیجی گئ کچھ ومختصر یڈیوز شیئر کرہے ہیں۔
عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام محرم الحرام کی اہم ترین رسم ہے جس دن یوم عاشور کو میدان کربلا میں شہید ہونے والے بچوں اور خاص طور سے طفل شیر خوار، علی اصغر علیہ السلام کی یاد منائی جاتی ہے۔
کربلائے معلی میں بھی شیرخوارحسینی کی یاد میں بہت بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں ماؤں نے اپنے کم سن بچوں کے ساتھ شرکت کی جہنوں نے مخصوص سبز لباس پہنے ہوئے تھے۔
اس موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اپنے اپنے علاقائی انداز میں نوحہ خوانی اور سینیہ زنی کرکے حضرت رباب سلام اللہ علیھا کو ان کے طفل شیر خوار کا پرسہ دے رے تھے۔
کربلائے معلی میں عالمی یوم علی اصغر
عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے پروگرام ایران، عراق، ہندوستان، پاکستان، سعودی عرب، ترکی، افغانستان سمیت دنیا کے پینتالیس ملکوں میں چھے ہزار مقامات پر منعقد کئے گئے۔
عالمی یوم عالمی اصغر ہر سال محرم کے پہلے جمعے کو کربلا میں شہید کئے گئے بچوں خاص طور پر حضرت علی اصغر کی یاد میں منایا جاتاہے۔ اس پروگرام میں مائیں اپنے بچوں کو سبز وسفید رنگ کے لباس پہنا کر اور پیشانیوں پر پٹیاں باندھ کر جن پر عام طور پر یا صاحب الزمان اور علی اصغرکا نام لکھا ہوتا ہے شرکت اور اہل بیت اطہار سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتی ہیں۔