Sep ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran

کربلا کے شیر خوار کی یاد میں عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام جمعے کو دنیا کے پینتالیس ملکوں میں چھے ہزار مقامات پر منایا گیا۔

عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام محرم الحرام کی اہم ترین رسم ہے جس دن یوم عاشور کو میدان کربلا میں شہید ہونے والے بچوں اور خاص طور سے طفل شیر خوار، علی اصغر علیہ السلام کی یاد منائی جاتی ہے۔
کربلائے معلی میں بھی شیرخوارحسینی کی یاد میں بہت بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں ماؤں نے اپنے کم سن بچوں کے ساتھ شرکت کی جہنوں نے مخصوص سبز لباس پہنے ہوئے تھے۔
اس موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے اپنے علاقائی انداز میں نوحہ خوانی اور سینیہ زنی کرکے حضرت  رباب سلام اللہ علیھا کو ان کے طفل شیر خوار کا پرسہ دے رہی تھی -
عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے پروگرام ایران، عراق، ہندوستان، پاکستان، سعودی عرب، ترکی، افغانستان سمیت دنیا کے پینتالیس ملکوں میں چھے ہزار مقامات پر منعقد کئے گئے۔ 

ٹیگس