Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • عالمی یوم علی اصغر (ع)، ایران سمیت دنیا کے 45 ممالک میں اجتماعات۔ ویڈیو

عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام آج بروز جمعہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تقریبا 7 ہزار 500 شہروں، علاقوں اور اسی طرح دنیا کے 45 ممالک میں منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کے موقع پر ہونے والی عزاداری اپنی نوعیت کی ایک منفرد عزاداری ہے، جو 20 سال سے عالمی سطح پر ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں برپا ہوتی ہے۔

ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو برپا ہونے والی یہ خاص عزاداری اپنی اسی خصوصیت کی بنا پن عالمی میڈیا اور مختلف عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے۔

عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام ایران کے علاوہ ہندوستان، پاکستان، بحرین، عراق، سعودی عرب، ترکیه، افغانستان سمیت دنیا کے دنیا کے 45 ممالک میں  منعقد ہوئے اور منعقد ہو رہے ہیں۔

ایران/ تہران: امام خمینی عیدگاہ میں حسینی ماؤں اور بچوں کا اجتماع
 
ایران/ مشہد مقدس: حرم رضوی میں حسینی ماؤں اور بچوں کا اجتماع

محرم الحرام کے پہلے جمعے کو کربلا کی مظلومیت و معصومیت کا استعارہ سمجھے جانے والے طفل شیر خوار، ابنِ الحسین (ع) حضرت علی اصغر علیہ السلام کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ عالمی شکل اختیار کر چکی اس مناسبت کے موقع پر مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں اور اپنے بچوں کو اپنے زمانے کی حجت خدا، حضرت امام مہدی علیہ السلام کی نصرت و مدد کی نیت سے تیار کرتی ہیں اور اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند اپنے امام کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔

 عزاداری پر کسی خاص مسلک، پارٹی، تنظیم یا ادارے کی  اجارہ داری نہیں، بلکہ کربلا عالمی درس گاہ ہے، اور تمام انسانیت کو حق حاصل ہے کہ عزاداری سیدالشہدا برپا کرے۔ چنانچہ عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کےموقع پر بھی مائیں اور بہنیں مسلک کی قید سے بالاتر ہوکر باب الحوائج حضرت علی اصغر (ع) کی بارگاہ میں حاضر ہوتی ہیں۔

ٹیگس