Sep ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • بحرینی حکومت کے کارندوں کا عزاداری کے مراکز پرحملہ

بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے اس سال بھی نواسہ رسول کی عزاداری نہیں ہونے دی

بحرین کی انجمن حقوق بشر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی بحرین کی ظالم شاہی حکومت کے کارندوں نے عزا خانوں ، حسینیوں اور عزاداری کے دیگر مراکز پر حملہ کرکے درجنوں عزاداروں کو گرفتار کرلیا ۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحرینی حکومت کے کارندوں نے بڑی تعداد میں علمائے کرام، ذاکرین اور نوحہ خوانوں کی گرفتاری کے علاوہ ، تبرکات کی بھی بے حرمتی کی اور علم مبارک نیز عاشورائے حسینی کی دیگر علامتوں اور عشرہ محرم کی مناسبت سے لگائے جانے والے بینروں کو پھاڑ دیا۔

بجرین کی انجمن حقوق بشر نے بتایا ہے کہ پہلی محرم سے نو محرم تک کرائے کے بحرینی فوجیوں نے مجموعی طور پر عزاداری کے اجتماعات اور مراکز پر پچاس بار حملے کئے ۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے چودہ علمائے کرام ، متعدد ذاکرین اور پانچ نوحہ خوانوں اور عزاداری کا اہتمام کرنے والے بہت سے افراد کو گرفتار کرلیا ۔

ٹیگس