Sep ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں قیام امن کے لئے علاقائی و عالمی تعاون ضروری : اشرف غنی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس علاقے میں قیام امن و استحکام کے لئے علاقائی و عالمی اتفاق رائے اور تعاون پر زوردیا ہے

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر نے جمعرات کو کابل میں ایک انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور عالمی تعاون کے بغیر افغانستان میں جنگ اور تصادم ختم ہونا مشکل ہے-

افغان صدر محمد اشرف غنی نے مزید کہا کہ افغانستان کے عوام اور حکومت آبرومندانہ اور باوقار امن کی خواہاں ہے تاکہ اس ملک کے عوام اور حکام کی عزت نفس محفوظ رہے-

درایں اثنا افغانستان کی قومی حکومت کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے بھی جمعرات کو صوبہ جوزجان میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہ عملی طور پر قومی اتحاد ثابت کردکھائیں گے-

افغانستان میں صدارتی انتخابات اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے ہیں- ان انتخابات میں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سمیت سولہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا-

ٹیگس