Feb ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • افغانستان کے مشرقی علاقوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرنے پر پاکستان کا دعویٰ

پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر افغانستان کے مشرقی علاقوں میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ فضائی آپریشن کرتے ہوئے شدت پسندوں کے سات اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈر اختر محمد سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان:  افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں پاکستان کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جہاں زوردار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے استعمال میں آنے والی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پکتیکا کے بعد ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں بھی فضائی کارروائی کی گئی، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور مبینہ تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ افغانستان کے مرغہ علاقے میں واقع بنوسی مدرسہ میں دھماکے سے دس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ علاقہ مبینہ دہشت گرد کمانڈر اختر محمد مرکز سے منسلک ہے۔ کابل حکام نے افغان سرزمین پر پاکستانی طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے اسلام آباد کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

 

طالبان حکومت کے نائب انٹیلی جنس وزیر نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب سے افغان سرزمین پر پاکستانی طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دعووں کو مسترد کیا ہے، جبکہ افغان وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر افغانستان پر حملہ کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات ننگرہار اور پکتیکا صوبوں میں ہمارے ہم وطنوں پر بمباری کی گئی، جس کے دوران خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

 

پاکستان کا دعوی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردوں کے پیچھے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی ہے اور افغانستان کی طالبان حکومت نے اس کو محفوظ ٹھکانے فراہم کئے ہیں جہاں سے وہ پاکستان میں آئے روز دہشتگردانہ اقدامات کرتے ہیں جس میں پاکستانی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ اور اسی تناظر میں چند روز قبل پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغانستان پاکستان میں دہشتگردی کر رہا ہے اور اس قسم کی صورتحال میں افغانستان پر فضائی کارروائی ناگزیر ہو گئی ہے۔

 

ٹیگس