Oct ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے مزید علاقوں کا انتظام سنبھال لیا

شامی فوج ترکی کے قریب واقع شہر راس العین کے مرکزی علاقے کے قریب پہنچ گئی ہے تاکہ عام شہریوں کا تحفظ کیا جاسکے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فوج نے صوبہ الحسکہ کے مزید سات دیہات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور اب وہ راس العین شہر کے انتظامی علاقے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے اس اقدام کا مقصد شامی شہریوں کو ترک فوج کے ممکنہ حملوں سے بچانا ہے۔
شامی فوج جمعے کے روز صوبہ الحسکہ کے شہر ام الکیف میں داخل ہوئی تھی جبکہ اتوار کے روز قامشلی کے مغربی علاقوں میں تعینات ہوگئی ہے جہاں عوام نے فوج کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

ٹیگس