صہیونی جنرل نے کیا حزب اللہ اور ایران کی طاقت کا اعتراف
Oct ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ اور ایران کے میزائل ہی اسرائیل کو جنگ زدہ علاقے میں تبدیل کر نے کے لیے کافی ہیں۔
صہیونی جنرل اسحاق بریک نے حزب اللہ اور ایران کی میزائل طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے میزائل ہی اسرائیل کو جنگ زدہ علاقے میں تبدیل کردیں گے اور انہیں اسرائیل میں داخل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔
مذکورہ صیہونی جنرل کا کہنا تھا کہ انتہائی معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے پاس مختلف سائز کے ایک لاکھ تیس ہزار جبکہ دس ہزار سے زائد، بھاری اور دو مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جن میں ایک سے تیس میٹر کے دائرے میں اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والے اسمارٹ میزائل بھی شامل ہیں۔
اسحاق بریک نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا ملک نہیں جو اتنی بڑی تعداد میں میزائلوں کا مقابلہ کرسکے۔
اس سے پہلے اسرائیل کے چینل تیرا نے بھی اعتراف کیا تھا کہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کو انتہائی المناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا اور تل ابیب و حیفا روزانہ سیکڑوں میزائلوں کا نشانہ بنیں گے۔
اس کے نتیجے میں ایئر پورٹ اور بندرگاہیں بند ہوجائیں گی اور صیہونیوں کو فرار کا بھی موقع نہیں ملے گا۔