جشن عید میلاد النبی (ص) مبارک ہو
دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی عید میلاد النبی اور وحدت کا جشن ہر طرف برپا ہے جس میں علما اور مقررین سرکار ختمی مرتبت(ص) کے فضائل اور ان کی سیرت اور آپ کے درس اخوت و بھائی چارے پر روشنی ڈال رہے ہیں ۔
پاکستان اور ہندوستان میں بھی حضرت محمد(ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت با سعادت کا جشن شان و شوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہےاور برصغیر کی فضائیں بھی درود و سلام کی صداؤں سے مہک رہی ہیں ۔
عید میلاد النبی کے جشن کے ساتھ ساتھ ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ہونے والے سیمیناروں اور کانفرنسوں میں مقررین کی جانب سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے ۔
سحرعالمی نیٹ ورک حضرت محمد مصطفی(ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی ولادت با سعادت اور ہفتہ وحدت کے پر مسرت موقع پر اپنے تمام ناظرین، سامعین اور کرم فرماوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔