شام میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 7 افراد شہید
Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
شام کے مختلف علاقوں من جملہ اعظمیه, صلاح الدین, الزبدیه, الحمدانیه اور الجمیلیه حلب میں کل دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں 7 افراد شہید ہو گئے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے شام کے علاقے حلب میں 30 راکٹ داغے جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 30 افراد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ شام کا بحران 2011 میں اس وقت شروع ہوا جب سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے علاقائی توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں کرنے کے لئے دہشت گردوں کی وسیع پیمانے پر جارحیت کی حمایت اور مدد کی۔