Nov ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان میں پھر تاخیر

افغانستان کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مکمل نہیں ہو جاتی اس وقت تک ابتدائی نتائج کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے الیکشن کمیشن کے ترجمان عبدالعزیز ابراہیمی نے سنیچر کو کہا کہ تیئیس صوبوں میں صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جبکہ چار ریاستوں میں اب بھی جاری ہے تاہم بعض امیدواروں کے حامیوں کے اعتراض کی بنا پر سات ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی روک دی گئی ہے۔ 
افغانستان میں اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان، تکنیکی مسائل کی بنا پر اب تک تین بار ملتوی کیا جا چکا ہے۔ 
اس سے قبل افغانستان کے الیکشن کمیشن کے رکن مولانا عبداللہ نے چودہ نومبر تک صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کو ناممکن بتایا تھا۔ 
افغانستان کے صدارتی انتخابات میں بیس لاکھ سے بھی کم لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ 
کہا جا رہا ہے کہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔ 

ٹیگس