Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • حضرت معصومہ کی رحلت پر ہر آنکھ اشکبار

اسلامی جمہوریہ ایران میں کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کی رحلت کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ جاری ہے ۔

قم المقدسہ میں جہاں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کا روضہ واقع ہے، جگہ جگہ سیاہ پرچم اور بینر نصب ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں کے جلوس ہائے عزا برآمد کیے جا ر ہے ہیں۔

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی سب سے بڑی اور سب سے ممتاز صاحبزادی اور امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی خواہر گرامی ہیں۔

آپ کا نام فاطمہ اور سب سے مشہور لقب معصومہ تھا۔ یہ لقب انہیں امام ھشتم حضرت علی رضا علیہ السلام نے عطا فرمایا تھا۔ آپ کی آفاقی شخصیت، بے پناہ فضائل و کمالات کی مظھر تھی-

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا نے دس ربیع الثانی سن دو سو ایک ہجری قمری کو ایران کے شہر قم میں وفات پائی اور اسی شہر میں آپ کو سپرد لحد کیا گیا۔

ممتازعالم دین شیخ عباس قمی اس بارے میں لکھتے ہیں: حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی صاحبزادیوں میں سب سے بافضیلت سیدہ جلیلہ معظمہ فاطمہ بنت امام موسی کاظم علیہ السلام تھیں جو معصومہ کے نام سے مشہور تھیں ۔

سحرعالمی نیٹ ورک غم و اندوہ کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین ناظرین اور چاہنے والوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

 

ٹیگس