حماس کی جانب سے نئے میزائلوں کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i359954-حماس_کی_جانب_سے_نئے_میزائلوں_کا_تجربہ
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ کرنے کے لئے غزہ میں کئی میزائلوں کا تجربہ کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • حماس کی جانب سے نئے میزائلوں کا تجربہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ کرنے کے لئے غزہ میں کئی میزائلوں کا تجربہ کیا ہے

غزہ سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ  تجرباتی طور پر ان میزائلوں کو سمندر میں فائر کیا گیا ان میزائلی تجربات کا مقصد صیہونی حکومت کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنا اور حماس کی دفاعی طاقت میں اضافہ کرنا ہے -

صیہونی حکومت نے گذشتہ برسوں کے دوران بارہا مختلف بہانوں سے غزہ کے الگ الگ علاقوں پر حملے کئے ہیں البتہ فلسطین کے اسلامی مزاحمتی گروہوں نے صیہونی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا ہے -

صیہونی حکومت نے دوہزار چھے سے غزہ کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ کررکھا ہے اورغزہ کے باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے -