خود مختار فلسطینی ملک تشکیل نہیں ہونے دیں گے: صیہونی وزیر جنگ
Jan ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا ہے کہ اسرائیل، خود مختار فلسطینی ملک تشکیل نہیں ہونے دے گا۔
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نفتالی بنت نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو آئندہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین کی مزید اراضی پر اپنی حاکمیت نافذ ہونے کا اعلان کریں گے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی کابینہ اتوار کو غرب اردن کی تیس فیصد آبادی کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ اس منصوبے کے مطابق صیہونی حکام سب سے پہلے، یہودی کالونیوں، درہ اردن اور اس سے متصل کچھ علاقوں کو ضم کریں گے۔
درایں اثنا پی ایل او کے سیکریٹری صائب عریقات نے کہا ہے کہ غرب اردن کی تیس فیصد اراضی کا مقبوضہ فلسطین میں الحاق، سینچری ڈیل کی پہلی دھاندلی ہے۔
سینچری ڈیل میں پورا بیت المقدس ، غرب اردن میں موجود کالونیاں، صیہونی حکومت کے قبضے میں دے دی گئی ہیں اور پناہ گزیں فلسطینیوں کی وطن واپسی کا موضوع بھی نظرانداز کردیا گیا ہے۔