Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سازشی سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف تل ابیب میں عوام نے مظاہرے کئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، یہ مظاہرے سنیچر کی رات کو تل ابیب کی اہم شاہراہوں پر ہوئے جس میں متعدد پارٹیوں کے نمائندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ارکان بھی موجود تھے۔  

مظاہروں میں شامل لوگوں کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز تھے جن پر عربی اور عبری زبانوں میں لکھا تھا، دوسرا راستہ بھی موجود ہے، ہم امریکی منصوبے کو قبول نہیں کریں گے اور امن کے لئے تیار ہیں، نہ کہ مغربی اردن کو دینے کے لئے۔

ٹیگس