Feb ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۴ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے تیزی سے 16 دیہات آزاد کرا لئے

شامی ذرائع نے شمالی شام میں فوج کی پیشرفت اور نئے علاقوں کی آزادی کی خبر دی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے سے کم عرصے میں حلب کے جنوبی اور مشرقی ادلب کے مضافاتی علاقوںکے 16 گاؤں کو آزاد کر لیا ہے۔

شامی فوج نے اسی طرح جنوبی حلب کے نواحی علاقے میں واقع رسم الصھاریج اور نانس دیہات کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

شام سے ملنے والی خبر کے مطابق فوج نے العیس نامی اسٹراٹیجک قصبے پر قبضہ کر لیا اور ترکی کے ایک ٹاور کا محاصرہ کر لیا ہے۔

العیس علاقز کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران شامی فوج نے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا - شامی فوج نے دو روز قبل بھی صوبہ ادلب کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا ۔ صوبہ ادلب شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ ہے۔

ٹیگس