دہشتگردوں کے کنٹرول سے شام کے مزید علاقے آزاد
Feb ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
شام کی فوج کی جانب سے شام کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے کنٹرول سے مزید علاقے آزاد کرانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
العالم کی آج کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے حلب کے جنوب میں واقع بین الاقوامی شاہراہ حلب،دمشق کا جو شام کو اردن اور ترکی سے متصل کرتا ہے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
دوسری جانب دمشق کے سرکاری ذرائع کے مطابق شامی فوجی دستے بہت تیزی کے ساتھ ادلب کے اطراف کے علاقوں کو آزاد کراتے ہوئے ادلب کی جانب پیشقدمی کر رہے ہیں۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے حلب کے مغربی مضافات میں شیخ علی، عرادہ، اور ارناز نامی تین اہم دیہی علاقوں کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ یہ تینوں اہم دیہی علاقے حلب دمشق ہائی وے پر واقع ہیں۔