ٹورناڈو جنگی طیارہ مارگرانے میں یمنی فوج کی مہارت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i362157-ٹورناڈو_جنگی_طیارہ_مارگرانے_میں_یمنی_فوج_کی_مہارت
یمن کی وزارت دفاع نے سعودی عرب کے ٹورناڈو جنگی طیارے کو مار گرانے کے بارے میں کہا ہے کہ جس میزائل نے اس طیارے کو تباہ کیا ہے وہ ملک کے اندر ہی یمنی فوج کے تیار کردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کا ہی ایک حصہ ہے -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ٹورناڈو جنگی طیارہ مارگرانے میں یمنی فوج کی مہارت

یمن کی وزارت دفاع نے سعودی عرب کے ٹورناڈو جنگی طیارے کو مار گرانے کے بارے میں کہا ہے کہ جس میزائل نے اس طیارے کو تباہ کیا ہے وہ ملک کے اندر ہی یمنی فوج کے تیار کردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کا ہی ایک حصہ ہے -

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یمن کے ایئرڈیفنس سسٹم کا یہ پہلا تجربہ ہے کہ جس کے ذریعے سعودی عرب کے ٹورناڈو جنگی طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ یمن کا نیا ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے طیاروں کے مقابلے میں ایک مضبوط دیوار ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج نے سنیچر کوشمالی یمن کے صوبے الجوف میں سعودی عرب کے جدید ترین ٹورناڈو جنگی طیارے کو مار گرایا تھا