غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل: اشرف غنی
افغانستان کے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد موجودہ صدر اشرف غنی نے عوام کی خدمت پر تاکید کی ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق افغان صدراشرف غنی نے کل شام اپنی صدارتی اسناد حاصل کرنے کی ایک تقریب میں کہا کہ انکی حکومت ملک کو تقسیم کرنے اور حریفوں سے حساب صاف کرنے کے لئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے کے لئے میدان میں آئی ہے اور غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ انکی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے گا۔
افغانستان کے الیکشن کمیشن کے اراکین کی موجودگی میں ہونے والی اس تقریب میں الیکشن کمیشن کے سربراہ نے صدر اشرف غنی کو انکی آئندہ صدارت کی اسناد پیش کیں۔افغان الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ محمد اشرف غنی نے صدارتی انتخابات میں چون اعشاریہ چھے چار فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ انکے حریف عبد اللہ عبد اللہ کوانتالیس اعشاریہ پانچ دو فیصد ووٹ ملے جبکہ عبد اللہ عبد اللہ نے انتخابات کے نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
افغانستان میں صدارتی الیکشن اٹھائیس جنوری دوہزار انیس کو ہوئے تھے۔