عراق، الجبانیہ فوجی چھاؤنی سے امریکی دہشتگردوں کا انخلا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i363768-عراق_الجبانیہ_فوجی_چھاؤنی_سے_امریکی_دہشتگردوں_کا_انخلا
ذرائع ابلاغ نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے الحبانیہ فوجی اڈے سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی خبر دی ہے.
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • عراق، الجبانیہ فوجی چھاؤنی سے امریکی دہشتگردوں کا انخلا

ذرائع ابلاغ نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے الحبانیہ فوجی اڈے سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی خبر دی ہے.

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کی الجبانیہ فوجی چھاؤنی کے اینٹری گیٹ کے سیکورٹی ٹاور پر تعینات امریکی فوجیوں نے اس چھاؤنی کو خالی کر دیا ہے ۔ اس سے قبل امریکی فوجیوں نے گذشتہ جمعرات کو صوبہ الانبار کے القائم شہر میں اپنے فوجی اڈے کو خالی کر دیا تھا۔

عراقی عوام اور بہت سے حکام عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے دو سرغنوں سمیت تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد ایک خود کش کارروائی کی تیاری کر رہے تھے کہ الحشد الشعبی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے۔