الحدیدہ جنگ بندی کی ایک سو آٹھ بار خلاف ورزی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i364073-الحدیدہ_جنگ_بندی_کی_ایک_سو_آٹھ_بار_خلاف_ورزی
یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی عرب اور اس کے کرائے کے ایجنٹوں نےگذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدیدہ میں ایک سو آٹھ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • الحدیدہ جنگ بندی کی ایک سو آٹھ بار خلاف ورزی

یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی عرب اور اس کے کرائے کے ایجنٹوں نےگذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدیدہ میں ایک سو آٹھ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر دسیوں مارٹر گولے فائر کئے ہیں۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جاسوس طیاروں نے بھی الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور جاسوسی پروازیں انجام دیں۔

ریاض اور صنعا کے وفود کے درمیان سوئیڈن میں ہونے والے جنگ بندی سمجھوتے کی بنیاد پر اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد روزانہ کی بنیاد پر اس کی خلاف ورزی کرتا ہے ۔ 
الحدیدہ بندرگاہ، یمن کے لئے بھیجی جانے والی انسان دوستانہ امداد کا واحد راستہ ہے ۔ 
یمن امن مذاکرات کا چوتھا دور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے  خصوصی نمائندے مارتین گریفیتس کی صدارت میں چھے دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو اسٹاک ھوم میں شروع ہوا تھا جو تیرہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں الحدیدہ میں جنگ بندی سمجھوتے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ اب تک یمن میں جنگ بندی کے لئے کئی اقدامات انجام پا چکے ہیں تاہم سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی خلاف ورزیوں کی بنا پر ہر بار ناکام ہو جاتے ہیں ۔