شام، کار بم کا دھماکہ، 60 افراد ہلاک و زخمی
Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
شام کے صوبہ حلب کے عفرین شہر میں ہونے کار بم دھماکے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
حلب ٹو ڈے کے مطابق عفرین شہر میں کار بم کے دھماکے کے بعد، وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی جس کی زد میں متعدد کاریں اور گھر آ گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، عینی شاہدین اور مقامی عہدیداروں نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 سے زیادہ اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 60 سے زائد بتائی ہے۔
اس حادثے سے متعلق تصاویر میں جائے وقوعہ پر خواتین اور بچے بھی نظر آ رہے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران عفرین شہر میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ پہلا دھماکہ ترندا کے علاقے میں ہوا تھا۔
شام کے عفرین شہر پر دو سال سے ترک فوج اور اس کے حامی دہشت گردوں اور مسلح افراد کا قبضہ ہے۔