صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کا مقابلہ کریں گے: فلسطین
محدود اختیارات کی مالک فلسطینی انتظامیہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے سابقہ معاہدوں کی منسوخی کی خبر دی ہے۔
فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے اپنے سو ملین ڈالر بلاک کر لئے جانے اور غرب اردن کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے جیسے تازہ اقدامات پر ردعمل میں کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے اس غاصبانہ کارروائی کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محمد اشتیہ نے مزید کہا کہ ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے نئے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سینئر رہنما احمد مدلل نے صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔
بنیامین نتن یاہو اور بنی گانتز نے اتحادی کابینہ کی تشکیل کے معاہدے میں اعلان کیا ہے کہ جولائی سے غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا جائے گا۔
فلسطینی حکام او مغربی ایشیا کے بعض ممالک نے غرب اردن کے بعض علاقوں کو ضم کرنے کے صیہونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔