فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
May ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
با وردی صیہونی دہشتگردوں نے مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں واقع فلسطینی بستی پر حملہ کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی دہشتگردوں نے طولکرم میں فلسطینیوں کی بستی پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
صیہونی فوجیوں نے پیر کو جنوبی الخلیل میں واقع فلسطینیوں کے الفوار کیمپ پر بھی حملہ کیا تھا، اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم چھے فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔
قبل ازین فلسطینی اسیروں کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی کمیٹی نے بتایا تھا کہ صیہونی حکومت ماہ رمضان کے دوران فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔ مذکورہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ صیہونی جیل حکام روزہ دار فلسطینیوں قیدیوں کے لیے افطاری کا سامان اکثر و بیشتر آدھی رات کے بعد فراہم کرتے ہیں۔