غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i365618-غزہ_پر_اسرائیل_کے_جنگی_طیاروں_کا_حملہ
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے مشرقی علاقے بیت حانون پر بمباری کی ہے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۳:۵۴ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کا حملہ

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے مشرقی علاقے بیت حانون پر بمباری کی ہے ۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس سے پہلے دعوی کیا تھا کہ ایک راکٹ سدوت نیگف کے علاقے پر گرا جس کے بعد خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دی تھیں۔ ابھی تک جانی اور مالی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب کورونا وائرس خطے اور پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے کے فلسطینیوں کو پہلے ہی ادویات اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور ہر لمحے اس علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ موجود ہے -